جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ملک کو لوٹنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے سزا دلوائیں‌ گے، نعیم الحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے سزا دلوائیں‌ گے، ملک لوٹنے والوں میں شریف برادران خاص طور پر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو آتے ہی شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا، ترقی کی رفتار کو دس گنا تیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کی سوچ غریب طبقے کی طرف ہے، آئندہ ہفتے وزیراعظم غریبوں کے لیے کچھ خاص کرنے جارہے ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ 50 لاکھ افراد کو گھر دیں گے، وسیع آبادی کو ہیلتھ کارڈ ملیں گے، آبادی روز 15 ہزار کے حساب سے بڑھ رہی ہے، آبادی بڑھنے پر جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کے ہرادارے میں چوری اورنقصان ہے‘ نعیم الحق

انہوں نے کہا کہ امریکا اب براہ راست طالبان کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے، افغانستان میں کئی سال بعد امن قائم ہونے جارہا ہے۔

نعیم الحق کے مطابق پوسٹل سروس کے پاس 1300 ارب کی زمین ہے جبکہ انسداد تجاوزات آپریشن جاری رہے گا، گھر نہیں گرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے، چند ماہ میں اقتصادی صورت حال بہتر ہوجائے گی، حکومت غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، ملک میں امن و امان کے قیام میں پاک فوج نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں