جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کوئی شک نہیں بی جے پی حکومت نے پاکستان دشمن پالیسی کا آغاز کیا ہے، نعیم الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کوئی شک نہیں بی جےپی حکومت نےپاکستان دشمن پالیسی کاآغازکیاہے ، بھارت نےمقبوضہ کشمیر سے متعلق جو قدم اٹھایاوہ ناقابل قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی شک نہیں بی جےپی حکومت نےپاکستان دشمن پالیسی کاآغازکیاہے، بی جے پی کا پہلے ہی دن سے یہ رویہ واضح ہو چکا تھا۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کوشش کررہا تھامسئلہ کشمیرسمیت دیگرامورپربات چیت ہوسکے، بھارت نےمقبوضہ کشمیرسے متعلق جو قدم اٹھایاوہ ناقابل قبول ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قوم کی رائے طے کی جائے گی، پاکستان کشمیریوں کی آزادی اورخودمختاری کیلئے اقدامات کرتا رہےگا ، کشمیریوں کی جدوجہد اب مزید تیز ہو جائےگی۔

یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں :   پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کردیا

بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارت کا کوئی بھی یک طرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کر سکتا، بھارتی حکومت کا فیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں