اداکارہ نعیمہ بٹ (رباب) نے ایک مرتبہ پھر عدیل (عماد عرفانی) کو لندن میں لڑکی کے ساتھ پکڑ لیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کی جس میں عماد عرفانی لندن کے بکھنگم پیلس کے باہر کسی لڑکی کے ساتھ موجود ہیں۔
ویڈیو میں نعیمہ بٹ کہتی ہیں کہ ’دیکھیں میں نے کسے تلاش کیا ہے۔‘
یہ کہتی ہے وہ کیمرے کا رخ عماد عرفانی کی طرف موڑ دیتی ہیں جس میں وہ کسی لڑکی کے ساتھ لندن کی سڑک پر موجود ہیں۔
نعیمہ بٹ کو عماد عرفانی بتاتے ہیں ’مجھے لندن سے محبت ہیں‘۔ وہ کہتی ہیں کہ لیکن ایک اور خاتون کے ساتھ موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں عماد عرفانی نے (عدیل) اور نعیمہ بٹ نے (رباب) کا کردار نبھایا تھا۔
ڈرامے میں عدیل اور رباب نے شوہر اور بیوی کا کردار نبھایا تھا جس میں عدیل اہلیہ کو دھوکا دیتے ہیں اور دوسری لڑکیوں سے افیئر چلاتے ہیں جس کا پتہ چلنے پر رباب انہیں فراڈ کے الزام میں جیل بھجوا دیتی ہیں۔
’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے مرکزی کردار ادا کیا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔