جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

بالی ووڈ فلم کی پیشکش کیوں قبول نہیں کرسکیں؟ نعیمہ بٹ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سے پراجیکٹس کی پیشکش کی گئی لیکن ویزے کی پابندیوں کی وجہ سے قبول نہیں کرسکیں۔

اداکارہ نعیمہ بٹ زیادہ تر نیویارک میں رہائش پذیر ہیں، انہوں نے سرحد پار سے فلم اور ٹی وی کی پیشکش موصول ہونے کے بارے میں بات کی جسے وہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کی وجہ سے قبول نہیں کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ماضی میں بھارتی پراجیکٹس کی پیشکش ہوئی ہے، مجھے ڈرامے کی آفرز بھی موصول ہوئی ہیں اور ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز کے لیے بھی رابطہ کیا گیا جس میں کچھ حیرت انگیز بھارتی اور پاکستانی کاسٹ تھے لیکن اس پر عمل نہیں ہوسکا۔

نعیمہ بٹ نے یہ بھی کہا کہ میرا پاسپورٹ کہتا ہے کہ میں خوش آمدید نہیں ہوں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس اس وقت پاکستانی پاسپورٹ ہے لیکن میں امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر ہوں، میں پرامید ہوں کہ چیزیں بہتر ہوں گی اور سرحد پار فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ نعیمہ بٹ نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شاندار اداکاری کی جس کے ہدایت کار بدر محمود تھے جس میں عماد عرفانی کے ساتھ فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں