معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کردی جس میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کا مزاحیہ جملہ دہراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو کے پس منظر میں کرکٹر نسیم شاہ کا دلچسپ کلپ چل رہا ہے، کلپ میں ایک صحافی انگریزی میں سوال پوچھ رہا ہے۔
جب اس کا سوال طویل ہوجاتا ہے تو نسیم شاہ درمیان میں ٹوک کر کہتے ہیں کہ مجھے اس کی صرف 30 فیصد انگلش آتی ہے میری انگلش اب ختم ہوچکی ہے۔
ویڈیو میں نعیمہ نسیم شاہ کا جملہ بولتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
View this post on Instagram
کیپشن میں نعیمہ نے لکھا کہ جس طرح نسیم نے مسکرا کر اپنے دل کی بات کہی وہ دل کو چھو گیا، ہم سب کو اسی طرح اپنی مادری زبان کو اپنانا چاہیئے اور ساتھ ہی اپنی زندگی کی سچائیوں کو بھی۔
مداحوں نے ان کی دلچسپ ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔
یاد رہے کہ نعیمہ بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل فراڈ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے میں نعیمہ طوبیٰ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، میکال ذوالفقار، اسما عباس، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم و دیگر شامل ہیں۔
نعیمہ بٹ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی اور ڈرامے سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔