منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’اکیلے کھڑے رہو اور۔۔۔۔۔‘ نعیمہ بٹ نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نعیمہ بٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مرون رنگ کا لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معنی خیز کیپشن بھی درج کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’اکیلے کھڑے رہو اور ساکت رہو کیونکہ لوگوں کے ساتھ یا بغیر لوگوں کے آپ اکیلے ہیں اور کبھی اکیلے نہیں ہیں، جب اللہ کہتا ہے کہ وہی ایک ہے جو حقیقت ہے، باقی سب وہم ہے۔‘

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ان کے کیپشن کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نعیمہ بٹ (رباب)، عماد عرفانی (عدیل) کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر شامل ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، مایا خان شامل ہیں۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار بدر محمود ہیں۔

یاد رہے کہ نعیمہ بٹ اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں ان کے ساتھ احسن خان ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں