اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’کیا یہ سچ ہے؟‘ نعیمہ بٹ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں نعیمہ بٹ ’طوبیٰ‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، میکال ذوالفقار، اسما عباس، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

نعیمہ بٹ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ  ’اگر پسندیدہ بندے سے شادی نہیں ہوئے تو دکھ دو سے تین مہینے رہتا ہے اور اگر شادی ہوجائے تو دکھ ساری عمر رہتا ہے۔‘

نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا یہ سچ ہے۔‘

واضح رہے کہ نعیمہ بٹ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی اور ڈرامے سے متعلق ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ کی ’فراڈ‘ کے سیٹ سے ویڈیو وائرل ہوگئی تھیں۔

وائرل سیلفی ویڈیو ’نعیمہ بٹ کے کلوز اپ سے شروع ہوتی ہے اور بعد میں احسن خان کو دیکھتے ہی دیکھتے کیمرہ ان کی طرف بڑھایا گیا جاتا ہے۔‘

کلپ کے پس منظر میں ہالی ووڈ فلم کا مقبول گانا ’لو میں لائیک یو ڈو۔‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔

نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ کو ڈرامہ سیریل فراڈ میں ’شجی‘ اور ’طوبیٰ‘ کی کہانی کیسے لگی کمنٹس کرکے بتائیں۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں