جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں دینے کا عزم کررکھا ہے‘ نعیم الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں عوام کوتکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم کی ہدایت پر نعیم الحق نے نادار سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے لمبی قطاروں میں لگے عوام کے مسائل سنے۔

نعیم الحق نے لائن میں کھڑے ہو کر چیئرمین نادار کو کال کی جس پر وہ خود فوری موقع پرپہنچے، رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں عوام کوتکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

چیئرمین نادرا نے رجسٹریشن کا وقت بڑھانے کے احکامات جاری کردیے جس کے مطابق رجسٹریشن کے لیے موبائل وینز شام 4 کی بجائے 7 بجے تک کام کریں گی جبکہ نادرا کا مرکزی دفتر رات 11 بجے تک کھلا رہے گا۔

نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان براہ راست منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں، 50 لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں دینے کا عزم کر رکھا ہے۔

اقتدار میں آکر5 سال میں 50لاکھ گھر بنائیں گے، عمران خان

یاد رہے کہ رواں سال 4 جولائی کو عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر5 سال میں 50لاکھ گھر بنائیں گے، منصوبہ مذاق نہیں ہم کر کے دکھائیں گے، ہر لیول پر کرپشن اور مافیا پر قابوپائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں