تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

حکومت کے ہرادارے میں چوری اورنقصان ہے‘ نعیم الحق

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے اقتدارکاغلط استعمال کرکے اپنی دولت میں اضافہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ہرادارے میں چوری اورنقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورکارپوریشن 30 سے 40 ارب کے نقصان میں ہے، پوسٹ آفس کےعملے کو تنخواہیں ادائیگی کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نے کہا کہ پی آئی اے، پاکستان اسٹیل میں بے دردی سے لوٹ مارکی گئی۔

نعیم الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار کا غلط استعمال کرکے اپنی دولت میں اضافہ کیا، حکمرانوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق طلوع سحر کے 100 دن کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سب باتیں مان سکتے ہیں لیکن احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل نہیں رکے گا‘ عمران خان


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شخص کیسے ملک سے وفادار ہوگا جب اس کی اربوں روپے کی دولت پاکستان سے باہر ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن میں حکومت نہیں عوام کا پیسہ چوری ہوتا ہے اور عوام کو ہی اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، جو بھی معاشرہ آگے بڑھتا ہے وہ کرپشن کو پنپنے نہیں دیتا۔

Comments