لندن: برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر نفیں زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دنیا کے انتہائی اہمیت کے حامل خطے میں واقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی کو سفارتی محاذ پراہم کامیابی گردانا جا رہا ہے۔
پاکستانی ہائی نفیس زکریا نے کہا کہ جنگ کے مقابلے میں امن کا پیغام پاکستان کو دنیا میں مقبول بنا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دنیا کے انتہائی اہمیت کے حامل خطے میں واقع ہیں، یہاں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جو امن کے بغیر ممکن نہیں۔
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے حراست میں لیے جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کیا تھا۔
ابھی نندن کی حوالگی کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈرابھی نندن کوبھارت کے حوالے کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ابھی نندن مگ21طیارہ آزادکشمیرمیں تباہ ہونے کے بعد پاکستان کی قید میں تھا، پاکستان نے ونگ کمانڈر کو عالمی قوانین کے تحت عزت سے قید میں رکھا۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےامن کےتحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کااعلان کیاتھا۔