جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی حکومت کے ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے: نفیسہ شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے، حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ سی این جی، گیس اور بجلی ہر چیز مہنگی کردی گئی، ن لیگ کی حکومت بہت بڑا خسارہ چھوڑ کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اربوں کا نقصان ہوا، پی ٹی آئی کو حکومت میں آتے ہی آئی ایم ایف جانا چاہئے تھا۔

پوچھے گئے سوال پر رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ شہباز شریف کو ایک کھولی میں رکھا گیا ہے، پیپلزپارٹی شہبازشریف کی اخلاقی حمایت کرتی ہے۔

حکومت نے 30 دن میں 50 یو ٹرن لیے، دیکھتے ہیں کون بد نام ہوتا ہے، نفیسہ شاہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے بڑے بڑے گرفتار ہوں گے پھر انہیں پتہ چلے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں رہنما نفیسہ شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے 30 دن میں 50 یو ٹرن لیے ہیں، دیکھتے ہیں کون بد نام ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان 20 کروڑ عوام کے وزیرِ اعظم ہیں، تمام ذمہ داری ان پر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں