اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

سمانتھا سے طلاق کے بعد ’مجرم‘ جیسا سلوک کیا گیا، ناگا چیتینا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار ناگا چیتینا کا کہنا ہے کہ سمانتھا پربھو کے ساتھ طلاق کے بعد مجرم جیسا سلوک کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکار ناگا چیتینا نے کہا کہ نے کہا کہ جب ہم نے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تو ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا کہ ہماری اپنی وجوہات ہیں اور آگے بڑھ رہے ہیں، اصل میں اور کیا وضاحت درکار ہے؟

انہوں نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ سامعین اور میڈیا ہماری رازداری کی درخواست کا احترام کریں گے لیکن یہ صرف شہ سرخیاں، بات کرنے کے پوائنٹس، گپ شپ اور بنیادی طور پر تفریح بن گیا۔

اداکار نے دلیل دی کہ اگر وہ کچھ اور کہتے ہیں تو وہ بھی خبر بن جائے گی، میں اور سمانتھا ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں، جو کچھ بھی ہوا ہماری بہتری کے لیے ہوا۔

ناگا چیتینا نے کہا کہ میں شادی سے باہر آیا، دوبارہ محبت ملی اور آگے بڑھ گیا، اس کے علاوہ میری زندگی میں جو کچھ ہوا وہ ایسی چیز نہیں ہے جو کسی اور زندگی میں نہیں ہوا ہو تو میرے ساتھ مجرم جیسا سلوک کیوں کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ناگا چیتینا کے والدین اداکار ناگارجن اور لکشمی دگوبتی بچپن میں ہی الگ ہوگئے اور اس کے بعد دوبارہ شادی کی۔

اداکار نے کہا کہ میں ایک ٹوٹے ہوئے خاندان سے آیا ہوں، میں اس تجربے کو جانتا ہوں، رشتہ توڑنے سے پہلے میں اس کے بارے میں کم از کم ہزار بار سوچوں گا کیونکہ میں حقیقی طور پر اس کے اثرات کو سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کو توڑنا ایک باہمی فیصلہ تھا اور ہم اپنے اپنے راستے پر چلے گئے، بے شک مجھے برا لگتا ہے کہ یہ ہوا لیکن سب کچھ ایک وجہ سے ہوتا ہے مجھے یقین ہے کہ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ خود کو بتائیں اور ترقی کرتے رہیں، آپ کو جلد ہی صحیح راستہ مل جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں