ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

بھارتی اداکار کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو: کنڑ فلموں کے اداکار ناگبھوشن کی تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کنڑ فلموں کے اداکار ناگبھوشن کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی، جس سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔

یہ واقعہ ہفتے کی رات 30 ستمبر کو ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں پیش آیا، گاڑی مبینہ طور پر ناگبھوشن خود چلا رہے تھے، گاڑی ان کے قابو سے باہر ہو کر فٹ پاتھ پر میاں بیوی پر چڑھ دوڑی، جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے، بعد ازاں گاڑی بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد زخمی جوڑے کو نجی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ 48 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جب کہ اس کے 58 سالہ شوہر کا علاج جاری ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو پولیس نے کہا ہے کہ اداکار ناگبھوشن آر آر نگر میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد جے پی نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے۔ پریما ایس نامی خاتون اپنے شوہر کرشنا بی کے ساتھ فٹ پاتھ پر چل رہی تھی، کوناکونٹے کراس کی طرف جاتے ہوئے اداکار نے انھیں ہٹ کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار ناگبھوشن کو گرفتار کر لیا، رپورٹس کے مطابق زخمی جوڑے کو ناگبھوشن خود ایک رکشے میں ڈال کر اسپتال لے گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں