اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

نامور بھارتی اداکار ناگارجن بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور بھارتی فلم اسٹار ناگارجن کے خلاف غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرنے کی شکایت پولیس میں درج کروا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگارجن کے خلاف شکایت مادھا پور پولیس اسٹیشن میں این جی او جنم کوسم مانساکشی فاؤنڈیشن کے صدر کیسریڈی بھاسکر ریڈی نے درج کروائی۔

بھاسکر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ناگارجن نے غیر قانونی طور پر این کنونشن سینٹر تعمیر کیا جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

- Advertisement -

ان کے مطابق اداکار کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر قبضے مین لی گئی زمین سے آمدنی حاصل کر ہے ہیں۔ انہوں نے اپنی شکایت میں مطالبہ کیا کہ ناگارجن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں فوراً حراست میں لیا جائے۔

تاہم پولیس نے ابھی تک شکایت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

این کنونشن سینٹر شادیوں اور کارپوریٹ اجتماعات سمیت مختلف تقریبات کیلیے ایک مقبول مقام ہے۔

حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ اثاثہ جات کی نگرانی اور تحفظ (HYDRAA) ایجنسی نے 24 اگست کو اداکار کے این کنونشن کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ کارروائی غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کیلیے جاری مہم کا حصہ تھی جس نے آبی ذخائر اور عوامی زمینوں پر تجاوزات کر رکھی ہیں۔ کنونشن سینٹر 10 ایکڑ زمین پر پھیلا ہوا ہے اور یہ ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہوا ہے۔

اس سے قبل اداکار نے اپنے بیان میں کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکم امتناعی کے خلاف ہے جس کی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی۔

ناگارجن نے واضح کیا تھا کہ یہ زمین نجی ہے اور کسی ٹینک پلان پر تجاوزات نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں