منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

ناگپور میں ہنگامے پھوٹ پڑے، دفعہ 144 نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

اورنگ آباد: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کا تاریخی مقبرہ بالی ووڈ فلم چھایا کی ریلیز کے بعد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملے کو لے کر ناگپور میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

اس دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، آتشزدگی کے واقعات اور پتھراؤ کی اطلاعات سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حالات تیزی سے کشیدہ ہوئے، شرپسند عناصر نے املاک کو نقصان پہنچایا اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔

پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانے میں مصروف ہوگئی، مزید ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فی الحال صورتحال پُرامن ہے۔ ایک تصویر جلائے جانے کے بعد لوگ جمع ہو گئے انہوں نے احتجاج کیا اور ہم نے اس معاملے میں کارروائی بھی کی ہے۔

بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ناگپور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار براہ راست ایران ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیموں نے حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اورنگزیب کی قبر ہٹاؤ ورنہ اسے کار سیوک ہٹا دیں گے۔“

حالیہ دھمکی میں شدت پسند ہندو تنظیم نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبر کو جلد ہٹایا جائے نہیں تو ایودھیا کی طرح اسے بھی کار سیوک ہٹا دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں