تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا ڈراپ سین! حقیقت سامنے آگئی

خاتون کےسر میں کیل ٹھوکنے کے معاملے میں ڈرامائی موڑ آگیا، میاں بیوی نے عدالت میں حیران کن بیان دے دیا۔

پشاور میں نرینہ اولاد کی خاطر پیر کے کہنے پر سر میں کیل ٹھکوانے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ میاں بیوی نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ کسی نے بھی سر میں کیل نہیں ٹھوکی۔

شوہر صابر نے عدالت کو بتایا کہ 4 فروری کو ارباب روڈ پر موجود تھا کہ اطلاع ملی زوجہ جنات کا اثر ہو کر گئی زوجہ کےگرنے سے کیل سر میں داخل ہوئی اور وہ زخمی ہوئی۔

زوجہ صابر نے عدالت میں بیان دیا کہ گھر کےکام کاج میں مصروف تھی اچانک جنات آنےشروع ہو گئے جس کی وجہ سےکمرےکےسامنےگر گئی اور سر میں کیل داخل ہوئی، مجھےجنات کےاثرات کی شکایت ہے

کیا حاملہ خاتون کے سر میں کیل جنات نے ٹھوکی؟ معاملے کا ڈرامائی موڑ

خاتون نے کہا کہ گھر میں موجود دیگر افراد نے مجھے اسپتال منتقل کیا کسی شخص نےمیرےسرمیں کوئی کیل نہیں ٹھوکی، میں کسی کےخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کرناچاہتی ہوں۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 4 فروری کو خاتون اسپتال آئی تھی ، خاتون کے سر میں کیل گھسی ہوئی تھی ، جس کے بعد خاتون اور اس کے شوہر سےبات چیت کی۔ہارون رشید کا کہنا تھا کہ افغان خاتون کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے، خاتون کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، سسرالیوں کی جانب سےاولادِ نرینہ کے مطالبے کی بات غلط ہے کیونکہ خاتون کےدوبیٹے اورایک بیٹی ہے ، عامل کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ واقعہ حادثہ معلوم ہو رہا ہے ،جسے جلد کلئیر کر دیا جائے گا ، متاثرہ خاتون اور شوہر کے میڈیکل چیک اپ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -