پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کیا حاملہ خاتون کے سر میں کیل جنات نے ٹھوکی؟ معاملے کا ڈرامائی موڑ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : حاملہ خاتون کے سرمیں کیل گھسنے کا معاملہ ڈرامائی شکل اختیار کرنے لگا، پولیس نے واقعے کو حادثہ اور شوہر نے جنات کے اثرات قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں حاملہ کے سر میں کیل گھسنے کے معاملے میں ڈرامائی موڑ آگیا ، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 4 فروری کو خاتون اسپتال آئی تھی ، خاتون کے سر میں کیل گھسی ہوئی تھی ، جس کے بعد خاتون اور اس کے شوہر سےبات چیت کی۔

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ افغان خاتون کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے، خاتون کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، سسرالیوں کی جانب سےاولادِ نرینہ کےمطالبےکی بات غلط ہے کیونکہ خاتون کےدوبیٹے اورایک بیٹی ہے ، عامل کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ واقعہ حادثہ معلوم ہو رہا ہے ،جسے جلد کلئیر کر دیا جائے گا ، متاثرہ خاتون اور شوہر کےمیڈیکل چیک اپ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شوہراحمد صابر نے اعتراف کیا کہ بیوی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے، تین سال پہلے ماہر نفسیات سے علاج بھی کرایا تھا۔

شوہراحمد صابر کا کہنا تھا کہ حاملہ خاتون کے سر میں کیل کسی عامل نے نہیں بلکہ واقعہ جنات کے اثرات کی وجہ سے پیش آیا،، جس کی وجہ سے وہ اس سے قبل بھی متعدد بار اپنے اپ کو زخمی کر چکی ہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر احمد صابر نے اسپتال انتظامیہ سمیت سرجن کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں