بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نعیمہ بٹ کی سوشل میڈیا پر دردناک شاعری وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ کی دردناک شاعری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ قبر کو یاد کررہی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کی ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ شاعرانہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

نعیمہ بٹ کی پوسٹ فوراً ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، انھوں نے شعر لکھا کہ ’خاک مٹھی میں لیے قبر کی میں سوچتا ہوں، ہم جو مرتے ہیں تو یہ خواب کہاں جاتے ہیں‘۔۔

ان کی سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ شیئر کرنے کی دیر تھی کہ اس پر کمنٹس کا تانتا بندھ گیا، کئی مداحوں نے ان سے فرمائش کی کہ وہ ’عدیل‘ کو ضرور سزا دیں جبکہ کچھ نے انھیں رائے دی کہ وہ ڈرامے میں اپنے شوہر بنے ’عدیل‘ کو معاف کردیں۔

کبھی میں کبھی تم ڈرامے میں نعیمہ بٹ نے ایک رئیس زادی ’رباب‘ کا کردار نبھایا ہے جبکہ عماد عرفانی ان کے شوہر بنے ہیں جو انھیں دھوکہ دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہے، یہ ڈرامہ نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ بنگلہ دیش سمیت یورپی ملکوں میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر، نعیمہ بٹ، عماد عرفانی، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور اریج چوہدری نے اداکار کے جوہر دکھائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں