شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ و سابقہ اداکارہ نیمل خاور کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
نیمل خاور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایموجیز بنائیں جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بوبی دیول کی فلم ’اینیمل‘ کے گانے ’جمال کودو‘ کو واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ’اینیمل‘ میں بوبی دیول کی انٹری کے دوران گانا ’جمال کودو‘ شامل تھا جس پر اداکاروں کی جانب سے ویڈیوز بنائی جارہی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
نیمل خاور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر فیملی فوٹو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ عباسی ہے۔