کراچی: شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنے ننھے بیٹھے مصطفیٰ عباسی کی خوبصورت تصویر شیئر کردی۔
شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور اپنے شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے کے ہمراہ خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔
نیمل نے سماجی رابطے کی ویب ساائٹ انسٹاگرام پر اپنے ننھے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی دو ماہ پرانی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس پر مداحوں کی جانب سے ننھے بچے کو دعائیں دی جارہی ہیں۔
نیمل خاور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر مصطفیٰ عباسی کی تعریف کرتے ہوئے معروف اداکارہ نمرہ خان نے لکھا کہ ’ماشا اللہ، میرا گڈا، میں مصطفیٰ عباسی کو گود میں لینا چاہتی ہوں۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کے ساتھ ننھے مصطفیٰ عباسی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، وہ ننھے مصطفی کو ہاتھ میں چیز دے کر سنبھالنے کی کوشش کررہی تھیں۔
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست 2019کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ سال30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔