ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

نجم سیٹھی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ کے روبرو ہوئی جس میں درخواست گزار ناصر اقبال نے موقف اختیار کیا تھا کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی آئین کے خلاف چیئرمین تعینات کیا گی، سابق پیٹرن ان چیف میاں نواز شریف نے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو بطور بورڈ آف گورنر توسیع دی انھوں نے 9 جولائی کو ہی 6 اگست سے بورڈ ممبرز کی نامزدگی کر دی جبکہ 6 اگست سے پہلے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق شہریار خان کی مدت مکمل ہونے سے پہلے بورڈ ممبران کی نامزدگی نہیں کی جا سکتی، سابق پیٹرن نواز شریف جولائی میں بطور وزیر اعظم نااہل ہوگئے اور نااہلی کے بعد نواز شریف کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کی تعیناتی کے لیے جاری احکامات بھی غیر مو ثر ہو چکے ہیں۔

موقف میں کہا گیا کہ اسی لیے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کا 6 اگست کے لیے بطور بورڈ آف گورنر نوٹی فکیشن بھی اپنی حیثیت کھو چکا ہے اس لیے نجم سیٹھی کی تعیناتی پی سی بی کے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی یے، استدعا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب میں پی سی بی کے وکیل نے دلائل دیے کہ نجم سیٹھی کا الیکشن قانون کے مطابق ہوا، پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ چیئرمین کا انتخاب کر سکیں لہذا درخواست مسترد کی جائے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں