بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

میں نے پش اپس پر کوئی پابندی نہیں لگائی، نجم سیٹھی کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کرکٹرز پر پش اپس کی پابندی کے معاملے پر نجم سیٹھی نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوہ خدا کے لئے میں نے پش اپس پرکوئی پابندی نہیں لگائی، انہوں نے کہا کہ میری طرف سے کھلاڑی سنچری بنانے کے بعد سو پش اپس لگائیں۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویئے کہی، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ٹیم کی چھ سال میں تین بار فٹنس ٹریننگ کی ہے، خدارا کرکٹ کو سیاست نہ بنائیں۔

واضح رہے کہ حکومت کو کھلاڑیوں کے پش اپس میں بھی کسی سازش کی بو آئی تھی، آج ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی کھلاڑیوں کے پش اپس پر اعتراضات لگائے گئےاور کہا گیا تھا کہ کھلاڑیوں نے پش اپس کیوں لگائے ؟

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے کرکٹ کھلاڑیوں کے پش اپس پرپابندی لگادی

 اس اعتراض کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پش اپس لگانے پر پابندی لگا دی گئی ہے لیکن اب ان کی جانب سے وضاحت میں یہ کہا گیا ہے کہ میں نے ایسا کچھ  نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پش اپس پر کسی قسم کی کوئ پابندی نہیں ہے، بلکہ میری طرف سے کھلاڑی سنچری بنانے کے بعد سو پش اپس لگائیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں