لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مجھ سے کوئی بھی فری ٹکٹ کا مطالبہ نہ کرے، پی ایس ایل میچز کا مفت ٹکٹ نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے پیغام میں دوست، خاندان، حکومتی ارکان، اعلیٰ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ آن لائن یا کراچی اورلاہور میں ٹی سی ایس کے سینٹرز سے خریدیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ فائنل کے ٹکٹس 15مارچ سے آن لائن دستیاب ہوں گے، براہ مہربانی مجھ سے کوئی بھی فری ٹکٹ کا مطالبہ نہ کرے۔
پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا: نجم سیٹھی
خیال رہے کہ رواں ہفتے 5 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر مطمئن ہیں، پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی دستیابی کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہیں، کم از کم ٹکٹ ایک ہزار روپے جبکہ مہنگا ٹکٹ بارہ ہزار تک کا ہوگا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں