لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نےکہا کہ سری لنکن بورڈ نے تیسرا ٹی 20 لاہورمیں کھیلنے پرآمادگی ظاہرکی۔
چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ کے دیوانوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
دریں اثناء نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کیس چل رہا ہے، دسمبر میں مثبت نتیجہ آئے گا۔
سری لنکن کھلاڑیوں کا لاہور میں میچ کھیلنے سے انکار
خیال رہے کہ دوروز قبل سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے بورڈ کو وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ 2009 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا خاتمہ ہو گیا تھا جسے بحال کرنے کے لیے پاکستان بورڈ کے جتن جاری ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔