پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق نیا موقف پیش کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ رواں سال پاکستان میں ہونا ہے تاہم بھارت کے ٹورنامنٹ کیلیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد اس حوالے سے شکوک وشبہات کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
بھارت کے ایشیا کپ میں دوٹوک انکار کے بعد پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کیلیے پاکستان نہیں آئے گا تو قومی ٹیم بھی اسی سال انڈیا میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے وہاں نہیں جائے گی۔
تاہم موجودہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اس حوالے سے ایک الگ موقف اپنایا ہے اور کہا ہے کہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاتا ہے۔
نجم سیٹھی ن ے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے دبئی میں اجلاس ہو رہے ہیں جن میں ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر فیصلہ ہوگا۔ ان اجلاسوں میں جانے سے قبل حکومت سے مشاورت کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: بسمہ معروف پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے مستعفی، وجہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جاتا ہے۔ آئی سی سی اور اے سی سی کے اجلاسوں میں اپنا موقف پیش کروں گا۔