اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

تمام تحفے اسلام آباد لے جا کر بیچ دوں گا، نجم سیٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں منعقدہ تقریب میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کو نمائشی تلوار کا تحفہ دیا تو ان کا کہنا تھا کہ تمام تحفے اسلام آباد لے جا کر بیچ دوں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو جب کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میزبان نے نمائشی تلوار کا تحفہ دیا تو ان کے ایک جملے نے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔

تقریب کے میزبان نے نجم سیٹھی کو تلوار کا تحفہ دیا تو سربراہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے خوشگوار انداز میں کہا کہ پی سی بی کا کوئی توشہ خانہ نہیں، تلوار کے سوا سارے تحفے گھر لے جا کر اسلام آباد میں بیچ دوں گا،

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اگر تلوار اپنے پاس رکھی تو مجھے بھی کوٹ لکھپت جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں