منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں فائنل سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے جائے گا، نجم سیٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا جس سے پر امن پاکستان کا چہرہ دنیا کے سامنے جائے گا، ہمیں تنقید کے بجائے غیر ملکی کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔

اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے پچ پر پانی موجود تھا جس کو خشک کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد درکار تھی، اس ضمن میں ہم نے پاک فوج سے درخواست کی تو انہوں نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر فراہم کردیا، اب پچ کھیلنے کے قابل ہوچکی ہے اور اس معاملے میں ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب بھی کچھ لوگ رونا دھونا کررہے ہیں کہ یہ کام ٹھیک نہیں ہوا یا وہ ادھورا رہ گیا، غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر ہم سب کو خیر مقدم کرنا چاہیے، انشاء اللہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل ہوگا اور دنیا پرامن پاکستان دیکھے گی۔

مزید پڑھیں: امید ہے سنسنی خیز میچ ہواور کراچی کنگز جیتے، شاہد آفریدی

نجم سیٹھی نے اپیل کی کہ ہم سب کو مل کر ہی پاکستان سپر لیگ کے ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے، اس کی کامیابی کسی فرد واحد کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی شمار کی جائے گی کیونکہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی پر امن لوگ ہیں۔

ہیلی کاپٹر پانی خشک کرنے گراؤنڈ پہنچے تو اسٹیڈیم میں شائقین نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

گذشتہ روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’کل کا میچ بہت زبردست ہوا مگر افسوس ہے کہ سپر اوور میں نہیں گیا۔ امید ہے آج کا میچ بھی اچھا ہوگا اور اختتام پر فیصلہ ہوگا کہ کراچی میں کون کھیل جمائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل تھری کے پہلےایلی منیٹرمیں پشاورزلمی کامیاب

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ شایانِ شان طریقے سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، اس ضمن میں گذشتہ روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جس میں سرفراز الیون کو صرف ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں