تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

نجم سیٹھی کا ’پی ایس ایل‘ پر کتاب لکھنے کا اعلان

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر کتاب لکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی مارکیٹنگ اچھی نہیں ہورہی اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پر ایک کتاب لکھوں گا کہ کتنی مشکلات پیش آئیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی کے میڈیا کو یقین دلایا کہ کراچی میں میچز ہوں گے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے تین میچز کی سیریز کھیلی تھی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم آئی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ ہم پر امن ہیں دنیا کی سب ٹیمیں یہاں آرہی ہیں اس مرتبہ ایک میچ بلوچستان کے بگٹی اسٹیڈیم میں بھی کرائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے مزید کہا کہ باہر کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو واپس بلایا ہے۔

Comments