ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر نجم سیٹھی کا گہرا طنز!

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ پاکستان آ رہی ہے اس موقع پر پی سی بی کے سابق چیئرمین نے طنزیہ بیان جاری کیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں ماہ 18 اپریل سے پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے کیوی اسکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے اور وہ آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی۔

نیوزی لینڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ میں کئی اہم کھلاڑی موجود نہیں ہیں جب کہ آل راؤنڈر مائیکل بریسویل پہلی بار کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

- Advertisement -

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کے اس دورے کے حوالے سے ایک طنزیہ بیان جاری کیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر معنی خیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’گریڈ سی مائنس نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آنے کو ہے تیار‘۔

اپنے اس پیغام کے ساتھ ہی نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کے چند کھلاڑیوں کی تصویر بھی شیئر کی ہیں۔

نیوزی لینڈٹیم کا دورہ پاکستان، نجم سیٹھی نالاں

اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے آل راؤنڈر مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر اور کین ولیمسن آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل رہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ول ینگ اور گھریلو مصروفیات کی باعث ٹام لیتھم بھی دستیاب نہیں ہو پائیں گے جب کہ ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کیلیے آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جب نجم سیٹھی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ تھے تو اس وقت بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جن ٹیموں نے پاکستان کے دورے کیے تھے ان میں کئی اہم کھلاڑی شامل نہیں تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں