لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کل اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ دورہِ متحدہ عرب امارات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی ایمریٹس کرکٹ بورڈ، آئی سی سی، اےسی سی اور بھارتی عہدیداران سےملاقاتیں ہوئی ہیں۔
نجم سیٹھی بھارتی بورڈ اور ایشیاکپ کے حوالے سےپالیسی بیان دیں گے جب کہ ای سی بی سےدوبارہ تعلقات استوار ہونے کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائےگا۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی ٹیم مینجمنٹ کی تقرریوں اور کپتانی کے معاملے پر بھی بریف کریں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی 3 ون ڈے میچز کی پیشکش پر بورڈ کا اعلان بھی کل کیاجائےگا۔