نجم سیٹھی کا تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مسترد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی چیئرمین کے انتخابات کا معاملے پر نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کےنئے چیئرمین کا انتخاب 28 جون کو ہوگا۔
نئےگورننگ بورڈ میں لاڑکانہ، ڈیرہ مرادجمالی، حیدرآباد، بہاولپور ریجن شامل ہیں جب کہ نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک، سوئی ناردرن، سوئی سدرن گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں۔
- Advertisement -
ذکا اشرف اور مصطفی رمدے پہلے ہی گورننگ بورڈ کےلئے نامزد ہیں۔ دونوں کا نام وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز کیا تھا۔
پی سی بی کے الیکشن کمشنر نےگورننگ بورڈممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔