ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

’موت سامنے تھی لیکن بچی کو نہیں چھوڑا‘ نکیال کے آفتاب حسین نے بھارتی گولہ باری کے دوران زخمیوں کو ریسکیو کیا

اشتہار

حیرت انگیز

نکیال کے رہائشی آفتاب حسین نے بتایا کہ بھارتی گولہ باری کے نتیجے زخمی ہونے والے افراد کو کس طرح سے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ریسکیو کیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نکیال کے رہائشی آفتاب حسین نے بتایا کہ اسپتال میں او پی ڈی زیر تعمیر تھی تو اس وقت ہم نے اس کے پیچھے محفوظ جگہ کو بنکر بنا دیا، جیسے ہی کال موصول ہوئی تو پھر اللہ کا نام لے کر ریسکیو کرنے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں کا رہائشی ہوں تو مجھے پتا تھا کہ گولہ باری کہاں ہوئی ہے اور مریض کے پاس کیسے پہنچتا ہے، کوئی پریشانی نہیں ہوئی، گولہ گاڑی کے آگے بھی گرا تو ڈرے نہیں اور زخمی افراد کو ریسکیو کرنے لگے۔

آفتاب حسین کے مطابق زخمی افراد کے ورثا ہمیں انہیں لے جانے نہیں دے رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ شیلنگ ہورہی ہے تو آپ انہیں کہاں لے کر جائیں گے، ایک چھوٹی بچی تھی جو تھیسلسمیا کی مریضہ تھی اور اس کے سر سے خون بہہ رہا تھا جسے دیکھ کر میں بھی گھبرا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی ہیڈ لائٹ بند کرکے اندھیرے میں گیا اور واپس بھی آیا۔ نوجوان کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ حوصلہ بڑھانا چاہیے۔

آفتاب حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فون نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کیے اور لکھا کہ نکیال میں کہیں پر بھی ایمبولینس کی ضرورت ہو تو رابطہ کیا جاسکتا ہے پھر جہاں سے کال آئی وہاں پر پہنچا۔

انہوں نے حوصلہ افزائی کرنے اور انعام سے نوازنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں