منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شہید سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نواب زادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہونے والے نواب زادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ سوگ وار فضا میں ادا کی گئی.

نمازہ جنازہ میں‌ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی.

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ، گورنربلوچستان، دیگر اہم سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی.

قبل ازیں مستونگ خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ صدر مستونگ میں درج کیا گیا. گذشتہ روز مستونگ خودکش حملے میں 129 افراد شہید اور 146 زخمی ہوئے تھے.

واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایک لائق سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔

یاد رہے کہ ساںحہ مستونگ کے بعد ملک بھر کی فضا سوگوار ہے، شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ قوم کے ہر فرد کی آنکھیں اس واقع پر اشک بار ہے.

بلوچستان حکومت کی جانب ست دو روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا آج ہونے والا انتخابی جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں