اسلام آباد : بھائی نے غیرت کے نام پر چھریوں کے وار سے بہن کا گلا کاٹ دیا، مقتول لڑکی گزشتہ ایک سال سے گھر سے غائب تھی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کے علاقے میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ بھائی نے چھریوں کے وار سے لڑکی کا گلا کاٹ دیا، ملزم کو اپنی بہن کے چال چلن پر شک تھا۔
مقتول لڑکی گزشتہ ایک سال سے گھر سے غائب تھی اور لڑکی کے گھر آنے پر بھائی نے جان سے مار دیا۔
مزید پڑھیں : کراچی: لی مارکیٹ میں 4 خواتین کا قتل، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا
مقتول لڑکی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ گھر والوں اور اہل محلہ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے.
یاد رہے 3 روز قبل کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 4 خواتین کے لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی تھی۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق 19 اکتوبر کی رات لیاری کے ایک گھر میں خواتین کی لاشیں ملیں تھیں جب ہم جائےوقوعہ پر پہنچے تو پورا گھرخونم خون تھا، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تکنیکی پہلوؤں سے تفتیش کی اور مختلف زاویوں سے تفتیش کے دوران ملزم بلال نےاعتراف جرم کر لیا۔