جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یادگار سینچری اہل خانہ کے نام کرتا ہوں، فواد عالم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی ٹیسٹ میں یادگار سینچری بنانے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم ہوم گراؤنڈ پر میچ جیتنے پر بے حد خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دیکر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی کامیابی حاصل کرلی ہے، فواد عالم کو شاندار سینچری کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ہوم گراونڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنےکی بہت خوشی ہے،خواب سا لگ رہا ہے کہ میں نے ہوم گراؤنڈ پر مین آف دی میچ حاصل کیا ہے۔

- Advertisement -

فواد عالم کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا اور فتح سے ہمکنار ہوئے، فتح میں اسپن بولنگ نے نمایاں کردار ادا کیا، یاسر شاہ اور نعمان خان نے بہترین بولنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:  فواد عالم کو 10 سال تک موقع کیوں نہیں دیا گیا؟ نئی بحث چھڑ گئی

فواد عالم نے کراچی ٹیسٹ میں بنائی گئی سینچری کو اہل خانہ کے نام کرتے ہوئے کہا کہ سینچری کے وقت میرے ہاتھ کے اشارے کا غلط مطلب لیا گیا۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، اس سے قبل نیوزی لینڈ میں بھی انہوں نے سنچری اسکور کی تھی۔

 سینچری بنانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کہ کسی پر الزامات نہیں لگائے، یہ سوچتا تھا کہ جو نصیب میں ہوگا وہی ملنا ہے، کوشش یہی ہے کارکردگی دکھاتا رہوں چاہے جیسی بھی صورت حال ہو۔

فواد عالم نے بتایا کہ یونس خان بطور کوچ بھی کافی سپورٹ کرتے رہتے ہیں، ہماری خامیوں کو دور کرنے میں یونس خان کا اہم کردار ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں