جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

نمیر خان بالی ووڈ کے کس ہدایتکار کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار نمیر خان نے بالی ووڈ کے دو عظیم ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نمیر خان ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ہیں حال ہی میں وہ ایک ڈرامے میں عمار بختیار کے کردار سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تاہم وہ اب ایک اور بڑے پروجیٹ ‘ میں منٹو نہیں ہوں میں نظر آنے والے ہیں، اس ڈرامے کا مرکزی کردار میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور سجل علی شامل ہیں جس کا شائقین بے صبری سے انتظار رہے ہیں۔

نمیر خان نے ’میں‘ کے سیٹ سے تصویر شیئر کردی

تاہم اداکار نمیر خان نے حال ہی میں انٹرویو دیا میں انہوں نے ایک نوجوان اداکار کے طور پر اپنے سفر اور شوبز میں آگے بڑھنے کی اپنی خواہشات کے بارے میں بتایا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ میں مثبت یا منفی کرداروں میں خود کو قید نہیں کرتا ہوں اس لیے میں ہر طرح کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، ایسا کردار جو دل کو چھو لے اور یہی فن ہے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ خود کو صرف ڈراموں تک محدود نہیں رکھنا چاہتے، میں فلموں میں بھی کام کرنا چاہتا ہوں، میں مستقبل میں کینیڈا میں بھی کام کا خواہشمند ہوں جہاں میرے لیے بہت سے مواقع بھی موجود ہیں۔

نمیر خان کا مزید کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ کے فن کا بہت بڑا مداح ہوں اگر مجھے کبھی کام کرنے کا موقع ملا تو میں بالی ووڈ کے امتیاز علی اور سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایتکار کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں