ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

نمیر خان نے ’میں‘ کے سیٹ سے تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل نمیر خان نے ڈرامہ سیریل ’میں‘ کے سیٹ سے تصویر شیئر کردی۔

ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں وہاج علی (زید)، عائزہ خان (مبشرا جعفر)، عثمان پیرزادہ (جعفر)، شہزاد نواز، نمیر خان، ازیکا ڈینئل (آئرا)، اعجاز اسلم (عامر)، علیزے رسول، آغا مصطفیٰ (محب)، سبینہ سید (کشمالہ)، روحی غزل، شیزا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

نمیر خان نے انسٹاگرام پر ڈرامے کے سیٹ سے تصویر شیئر کی جس میں انہیں شادی کے بعد والد جعفر اور اہلیہ کشمالہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آر جے تو سب سے زیادہ ٹینشن میں ہوگا اب، معاف کرنا کشمالہ۔‘

نمیر خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ڈرامے سے متعلق رائے بھی دینے کا کہا۔

اس سے قبل نمیر خان نے ساتھی اداکارہ اور آن اسکرین بہن عائزہ خان (مبشرا) کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں