شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان نے اپنی ڈریم گرل سے متعلق بتا دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں منفی کردار نبھانے والے اداکار نمیر خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی ڈریم گرل کیسی ہونی چاہیے۔
نمیر خان نے کہا کہ جو پسند آتی ہے وہ ایک نظر میں ہی آجاتی ہے میں نے اپنے ذہن میں کوئی خاکہ نہیں رکھا ہے لیکن مجھے شارپ فیچر اور اپنے جیسے چہرے متاثر کرتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ مجھے جو لڑکی پسند آئی اس کا نام بھی معلوم نہیں ہے، ایسے ہی کہیں دیکھ لیا مجھے پتا ہی نہیں وہ کون ہے اور کہاں ہے، اُسے کینیڈا میں دیکھا تھا۔
یہ پڑھیں: نمیر خان بالی ووڈ کے کس ہدایتکار کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ یکطرفہ محبت آپ کو ایک اچھا انسان بنا دیتی ہے کیونکہ اس کے لیے آپ اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں نمیر خان نے کہا کہ میں فیشن ماڈلنگ میں تھا اور یہی تھا کہ اداکاری میں جانا ہے، مجھے ایوارڈ شو میں میزبانی کا موقع ملا اس دوران بڑے اداکاروں کے انٹرویو بھی کیے۔
نمیر خان نے کام ملنے میں پانچ سال لگ گئے، میرے ڈرامے سے لوگوں کو پیغام پہنچا جو بہت اچھا لگا، اب چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا ڈرامہ کروں جس میں لوگوں کو پیغام جائے جیسے بچوں کی ایجوکیشن ہو جسے کرنے میں مزہ آئے۔