جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 110 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

جے جے سمت نے 32 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کریگ ولیمز نے 23، مائیکل وین نے 18 رنز اسکور کیے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے لیسک نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شریف، گریوز اور واٹ ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل اسکاٹش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے۔

مائیکل لیسک 44، کرس گریوز 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، نمیبیا کے ٹرمپل مین نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فرائے لنک نے دو، سمت اور ڈیوڈ ویزے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ نمیبیا نے پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں