منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

حجاج کو گرمی سے بچانے کے لیے سعودی حکومت کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

عرفات کے علاقے میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے مسجد نمرہ کے ارد گرد سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیا۔

سعودی عرب کی جنرل روڈز اتھارٹی کا کہنا ہے سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے سطح کی حرارت میں بیس ڈگری سیلسیس تک کمی ہوجاتی ہے۔

اتھارٹی کے ترجمان عبد العزیزالعتیبی کا کہنا ہے سڑکوں پرلگایا جانے والامخصوص روغن مقامی طور پر تیار ہوا ہے اور اس میں دھوپ کی حرارت کم جذب ہوتی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ برس منی میں جمرات جانے والے راستے پر یہی روغن لگایا گیا تھا تو وہاں بارہ سے پندرہ ڈگری گرمی کم ہوگئی تھی، اس سال مسجد نمرہ کے 25 ہزار مربع میٹر پر روغن لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے پہلے ہی بتادیا ہے کہ رواں سال حج کے دوران اوسط درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع کی جارہی ہے، گزشتہ سال بھی ہیٹ اسٹروک کے ہزاروں کیسز سامنے آئے تھے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی کے مطابق حج کے دوران 25 فیصد نمی، بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں