بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پاکستانی خلا باز نمیرا سلیم خلا میں پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے تعلق رکھنے والی خلا باز نمیرا سلیم تاریخ رقم کرتے ہوئے خلا میں پہنچ گئیں۔

نمیرا سلیم آج نیو میکسیکو سے خلا میں روانہ ہوئیں۔ انہوں نے خلائی پرواز کا ٹکٹ 2006 میں 2 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔ پرواز میں امریکا اور برطانیہ کے 2 خلا باز بھی موجود ہیں۔

نمیر اسلیم کی شٹل خلا میں داخلے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

پاکستانی خلا باز کو 2011 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ ان کو ورجن گیلیکٹک کی ویب سائٹ پر ’خلا باز نمبر 019‘ کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے پرواز سے پہلے ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ ستاروں تک پرواز کیلیے تیار ہیں۔ خلائی مشن کو ’گیلیکٹک 04‘ کا نام دیا گیا ہے۔ نمیر اسلیم پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں مگر اب یورپی ملک مناکو میں رہتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں