اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈیوڈ ویزے کی محنت رائیگاں، فتح یو اے ای کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

گیلونگ: ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں یو اے ای نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نمبیبیا کو 8 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کیے۔

یو اے ای کی جانب محمد وسیم 50 اور کپتان رضوان 43 رنز بناکر نمایاں رہے، نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے، برنارڈ شولٹز اور بین شیکونگو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز تک محدود رہی، ڈیوڈ ویزے کی شاندارنصف سنچری بھی ٹیم کو نہ جتواسکی۔

یو اے ای کی جانب سے باسل حمید اور ظہور خان نے 2،2 جبکہ جنید صدیق اور کارتک میاپن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی یہ پہلی فتح ہے۔

خیال رہے کہ اس میچ یو اے ای کی کامیابی کے ساتھ ہی 4 پوائنٹس کے ساتھ نیدرلینڈز سپر 12 میں پہنچ گیا جہاں اب اس کا مقابلہ پاکستان اور بھارت جیسی بڑی ٹیموں سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں