کراچی: شہر قائد میں گوشت، سموسے اور پکوڑوں وغیرہ کی قیمتیں سرکاری سطح پر مقرر کیے جانے کے بعد کمشنر کراچی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں نان روٹی کی قیمتوں کا بھی تعین کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت نان اور روٹی کی قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف سپلائی پرائسز، شیر مال ایسوسی ایشن، فوڈ سینٹرز کے نمائندوں، نان بائی ایسوسی ایشن اور صارفین کی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد کراچی میں نان اور روٹی کے نرخ مقرر کیے گئے۔
کراچی: سموسے، پکوڑے اور جلیبی کی قیمتیں مقرر
مقرر کردہ نرخوں کے مطابق 180 گرام تندوری نان کی قیمت 15 روپے ہوگی، 120 گرام تندوری نان کی قیمت 12 روپے ہوگی۔
افغانی تندوری نان کی قیمت 10 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ 90 گرام چپاتی کی قیمت 8 روپے ہوگی۔
کراچی میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر
اس سے قبل ایک اجلاس میں پکوڑوں کی سرکاری قیمت فروخت بھی مقرر کی گئی ہے، اے کیٹیگری مکس پکوڑے 360 روپے فی کلو گرام اور بی کیٹیگری 320 روپے فی کلو ہوں گے۔