اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

امریکا میکسیکو سرحدی دیوار، اپوزیشن ارکان کا ٹرمپ کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ڈیموکریٹ ارکان کانگریس اور کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ دیوار کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم صدر ٹرمپ کو شٹ ڈاؤن ختم کرنا ہوگا۔

اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکی جمہوریت اس طرح سے کام نہیں کرتی اور نہ ہی جذباتی انداز میں حکومت چلائی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

نینسی پلوسی نے کہا کہ میکسیکو سرحد اور حکومتی شٹ ڈاؤن پر صدر ٹرمپ نے ڈر کو چُنا ہے جبکہ ڈیموکریٹس حقائق سے بات شروع کرنا چاہتے ہیں، آئیں ہم اس اہم معاملے پر خوف کو بالائے طاق رکھ کر گفتگو کریں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا سرحدی بحران کے خاتمے کے لیے فنڈنگ کا مطالبہ

چک شومر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ میکسیکو کو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے رقم ادا کرنے پر آمادہ نہ کرسکے، امریکی عوام کو بھی مطمئن نہیں کرسکے اور کانگریس کو بل کی منظوری دینے پر راضی نہیں کرپائے تو حکومتی شٹ ڈاؤن کردیا۔

دونوں رہنماؤں نے صدر ٹرمپ نے حکومتی امور کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیوار کی تعمیر کے علاوہ بھی سرحد کو محفوظ بنانے کے کئی طریقے موجود ہیں، اختلافات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدی دیوار سے متعلق اپنے خطاب میں کہا تھا کہ فیڈرل حکومت میں شٹ ڈاؤن رہے گا کیونکہ ڈیموکریٹس فنڈز فراہم نہیں کررہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں