اشتہار

تنازعات کا شکار نندی پور پاور منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہد سہیل برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:‌ تنازعات کا شکار نندی پور پاور منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہد سہیل کو برطرف کردیا گیا ہے۔

وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کو نندی پور پاور منصوبے کا نیا پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد سہیل کی برطرفی کا فیصلہ سابقہ مینجنگ ڈائریکٹر محمد محمود کی برطرفی کے وقت ہی کرلیا گیا تھا۔

محمد محمود کو وزیراعظم کی ہدایت پر گذشتہ ہفتے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں برطرف کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چار سو ستانوے میگاواٹ کے نندی پور پاور پلانٹ کو آئندہ پندرہ دنوں میں آپریشنل کیا جائے، منصوبے پر اب تک انچاس ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت آچکی ہے جبکہ اس کی تکمیل کا تخمینہ ستاون ارب روپے رکھا گیا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں