پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ننکانہ صاحب : نواز لیگ پی ٹی آئی تصادم میں دو پی ٹی آئی کارکنان چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ننکانہ صاحب : ن لیگ اورپی ٹی آئی کارکنان میں خونی تصادم کے دوران دوکارکن جان سے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے روز بھی خون ریزی جاری ہے ۔

ننکانہ صاحب میں ن لیگ سے تصادم میں دو پی ٹی آئی کارکنان چل بسے جبکہ فیصل آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کا رکن جان سےگیا۔

، پی ٹی آئی کے رانا افنان احمد خان کی کامیابی پرکارکنان ننکانہ صاحب کے عوام سے اظہار تشکر کے لئے نکلے تو ان کا وزیرآباد چوکی کے قریب ن لیگ کے کارکنان سے سامناہوا۔ دونوں جانب سے تلخ کلامی کے بعدگولی چل گئی۔

پی ٹی آئی کے کارکن اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو زخمی کارکنان کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں ایک زخمی نے دم توڑ دیا۔

واقعے کے بعدعلاقے میں سخت کشیدگی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے رانا افنان احمد خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رانا مجیب افضل سے تھا۔ دونوں امیدوار اسپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے قریبی رشتے دار ہیں۔ اور آپس میں بھی چچا زاد بھائی بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں