اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

ایمان کے لیے تیمور صرف ’بھائی‘ ہیں، حنا طارق

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ ’نقاب‘ میں ایمان کے لیے تیمور صرف بھائی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں علی انصاری، ہمایوں اشرف، حنا طارق، غنا علی، احمد رفیق، آمنہ ملک ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شافیہ خان نے لکھی ہے۔

نقاب کی کہانی ایک متوسط طبقے کی لڑکی حنا طارق (ایمان) کے گرد گھومتی ہے جو ٹنڈوآدم سے پڑھائی کے لیے کراچی آتی ہے اور والد کے دوست گھر رہائش اختیار کرتی ہے جہاں اسے ہمایوں اشرف (تیمور) پسند کرنے لگتے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’تیمور‘ کو ’ایمان‘ اور ’احد‘ بتاتے ہیں کہ ان کی اہلیہ غنا علی (ذارا) نے کھانے کا طعنہ دیا ہے جسے سن کر تیمور آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور اپنا رشتہ ختم کرنے لگتے ہیں۔

تاہم اب انسٹاگرام پر حنا طارق نے تیمور کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں اور جس میں تیمور احد کی جانب سے دی گئی پازیب ایمان کے پاؤں سے اتار رہے ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے لکھا کہ ’ایمان کے لیے تیمور صرف بھائی ہیں۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ ایمان کی جوڑی احد کے بجائے تیمور کے ساتھ اچھی لگے گی۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ہر کوئی ایمان پر کردار کو غلط کیوں کہتا ہے وہ بہت اچھی لڑکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں