منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، راؤ انوار کا قریبی ساتھی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

رپورٹ: سلمان لودھی

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے راؤ انوار کے قریبی ساتھی اور قبائلی نوجوان کو مارنے والی ٹیم میں شامل سابق ڈی ایس پی قمر احمد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور راؤ انوار کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا جس کے بعد اب اُن کے زیر استعمال موبائل نمبرز کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ انوار جن ساتھیوں یا میڈیا نمائندگان سے مفروری کے بعد سے رابطے میں رہے اُن کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں اہم کامیابی بھی حاصل کی۔

نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیشرفت اُس وقت سامنے آئی کہ جب سابق ڈی ایس پی ملیر قمر احمد کو حراست میں لیا گیا، گرفتار کیے جانے والا شخص جعلی مقابلے میں موجود ٹیم کا حصہ تھا۔

مزید پڑھیں: نقیب قتل کیس، راؤ انوار کا گن مین علی رضا گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر احمد معطل ایس ایس پی ملیر کے قریبی ساتھی اور اُن کی ٹیم کا اہم حصہ ہے، انہوں نے بطور ڈی ایس پی راؤ انوار کے  ماتحت مختلف ڈویژن میں بھی کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے راؤ انوار کا خط موصول ہونے کے بعد انہیں ازخود پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وہ گزشتہ سماعت پر بھی حاضر نہ ہوسکے جس پر اُن کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے راؤانوار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

سندھ پولیس کے چیف اے ڈی خواجہ نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ راؤ انوار کا اُن سے واٹس ایپ پر رابطہ ہوا اور انہوں نے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تاہم وہ نہیں ہوئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں