جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

نقیب اللہ قتل کیس‘ مقتول کےوالد کا اے ٹی سی کےجج پرعدم اعتماد کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقلی کرنے کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا عدالت نے درخواست زیرسماعت ہونے کے باوجود راؤانوار کو ضمانت دی۔

- Advertisement -

نقیب اللہ کے والد نے انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوئی درخواست نہیں سنی گئی، مقدمہ کسی اورعدالت منتقل کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقلی کرنے کی درخواست پرمحکمہ داخلہ، پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی اور فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راؤ انوار کی درخواست ضمانت پرپانچ جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منظور

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 جولائی کو نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں