خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام کاغان ویلی مہانڈری کے مقام پر سیلابی ریلے نے مزید تباہی مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق کاغان میں مہانڈری پل بہہ جانے سے سیاح پھنس چکے ہیں اور صوبائی حکومت عارضی گزر گاہ تعمیر کرکے سیاحوں کو نکالنے کے اقدامات کر رہی ہے۔
منوور ویلی سے آنے والا دوسرا سیلابی ریلہ اپنے ساتھ مزید 5 دکانیں بہا کر لےگیا ہے۔ سیلابی ریلے کا پانی مہانڈری بازار میں داخل ہونے سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہے۔
مہانڈری پل ٹوٹنے پر عارضی کام کےدوران بڑے پائپ بھی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔جلکھڈ کے مقام پر سیلابی ریلے سےسڑک بری طرح متاثر ہے جس سے آمدورفت معطل ہے۔
ناران بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے اور آمدورفت معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عدنان خان کی کاغان ویلی کے سیاحتی مقامات پر سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر عدنان خان نے اپیل کی ہے کہ راستے مکمل بحال ہونےتک سیاح کاغان ویلی کارخ نہ کریں۔